ورلڈ کپ میں جگمگاتی ہوئی زنگ وکٹیں استعمال ہوں گی
ہر فتح پر 2 ، مقابلہ برابر یا بے نتیجہ رہنے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا
ورلڈ کپ کے دوران بھی جگمگاتی ہوئی زنگ وکٹیں استعمال کی جائیں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو پہلے ہی سیڈنگ کی بنیاد پر 2 پولز میں تقسیم کیا جاچکا ہے۔
ہر پول سے چار ٹیمیں کوارٹر فائنلز کیلیے کوالیفائی کریں گی، ہر فتح پر 2 ، مقابلہ برابر یا بے نتیجہ رہنے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، گروپ اسٹیج میں اگر دو یا زائد ٹیموں کے پوائنٹس برابر رہتے ہیں تو وہی سائیڈ آگے جائے گی جس کا رن ریٹ بہتر ہوگا، اگر پھر بھی مقابلہ برابر رہا تو پھر باہمی مقابلوں کے نتیجے اور رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ یہی فارمولا کوارٹر فائنلز میں بھی برابر رہنے والی ٹیموں کے لیے اختیار ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ بات پہلے ہی آئی سی سی کی جانب سے واضح کی جاچکی کہ ریزرو ڈے صرف ناک آئوٹ میچز کے لیے ہوگا، ٹائی میچز کے فیصلے کیلئے سپر اوور نہیں ہوگا اور اگر فائنل میں مقابلہ برابر رہا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا، ایونٹ میں ڈی آر ایس کا بھی استعمال ہوگا۔