فورٹ منرو زیادتی کیس متاثرہ لڑکیاں اپنےبیانات سے منحرف ہوگئیں

تاہم مقدمے ميں ملوث ایک بی ایم پی اہلکار سمیت 2 ملزم تاحال مفرور ہیں۔

تاہم مقدمے ميں ملوث ایک بی ایم پی اہلکار سمیت 2 ملزم تاحال مفرور ہیں۔ فوٹو فائل

فورٹ منروزیادتی کیس میں متاثرہ لڑکیاں اپنے بیانات سے منحرف ہوگئیں، عدالت نے بی ایم پی کے 3 اہلکاروں کو بری کردیا۔


ڈیرہ غازی خان کی سیشن کورٹ میں منگل کو کیس کی سماعت کے دوران 5 متاثرہ لڑکیوں کے بیانات عدالت کو قلمبند کرائےگئے تھے،جو بعدازاں اپنے بیانات سےمنحرف ہوگئیں اور تینوں ملزموں کو پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔

آج کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تینوں ملزموں کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا، تاہم مقدمے ميں ملوث ایک بی ایم پی اہلکار سمیت 2 ملزم تاحال مفرور ہیں۔
Load Next Story