کرکٹرعبدالرحمان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر3ماہ کی پابندی لگادی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای سی بی سے رابطہ کر کے ڈوپ ٹیسٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای سی بی سے رابطہ کر کے ڈوپ ٹیسٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
کرکٹرعبدالرحمان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انگلش کرکٹ بورڈ نے ان پر 3ماہ کی پابندی لگادی ہے۔

پاکستانی کھلاڑی عبدالرحمان ان دنوں سمر سیٹ کاؤنٹی کلب کی جانب سے برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اس دوران انگلش کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ کے لئے ان کے یورین کا نمونہ لیا جو مثبت آگیا جس کے مطابق عبدالرحمان نے ''کینابس''نامی نشہ استعمال کیا تھا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈکے قوانین کےمطابق ''کینابس'' نامی نشہ قوت بخش ادویہ کے زمرے میں نہیں آتا اس لئے اس کیس میں عبدالرحمان کو کم از کم سزا دی گئی۔


اس موقع پر کرکٹرعبدالرحمان نے کہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، انگلش کرکٹ بورڈ، سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب، اپنے ساتھیوں، گھر والوں اور شائقین کرکٹ سے معافی مانگتا ہوں یہ میری غلطی تھی۔

سمرسیٹ کے چیف ایگزیکٹو گائے لیوینڈر نے کہا کہ سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب مکمل طور پر انگلش کرکٹ بورڈ کی کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔

عبدالرحمان پر انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے 3 ماہ کی پابندی لگانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای سی بی سے رابطہ کر کے ڈوپ ٹیسٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
Load Next Story