آئندہ نسلوں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دیں گے شہباز شریف

سیاسی اور فوجی قیادت نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

قوم دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف ایک ہوچکی ہے، شہباز شریف ، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ سیاسی اور فوجی قیادت نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں، آئندہ نسلوں کومحفوظ اور پرامن پاکستان دیں گے۔


ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف ایک ہوچکی ہے،اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کریں گے اور آئندہ نسلوں کومحفوظ اور پرامن پاکستان دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بچانے کی جنگ میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے، اس لئے سیاسی اور فوجی قیادت نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں۔
Load Next Story