نائیجیریا میں 10 سالہ لڑکی کا بازار میں خودکش حملہ 19 افراد ہلاک
حملہ جنگجو تنظیم بوکو حرام کی کارروائی ہے، پولیس کا خدشہ
KARACHI:
نائیجیریا کے بازار میں 10 سالہ لڑکی نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر مدوگوری میں ایک بازار میں 10 سالہ لڑکی نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا جب بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی، دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی مزاحمتی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم خدشہ ہے کہ حملہ جنگجو تنظیم بوکو حرام کی کارروائی ہے۔