پاکستان ریلوے کو ایندھن کی کمی کا سامنا
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزکے مطابق پی ایس او ادائیگی کے باوجود پورا تیل فراہم نہیں کررہا
پاکستان ریلوے کو ایک بار پھر ایندھن کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث تمام ڈویژنزکو اوپن مارکیٹ سے تیل خریدنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
لاہور لوکو شیڈ میں صرف 30ہزار لیٹر تیل کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے جس سے ریلوے کی آج کی ضرورت بھی پوری نہیں کی جاسکتی۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزکے مطابق پی ایس او ادائیگی کے باوجود پورا تیل فراہم نہیں کررہا۔آج پی ایس او کو 6کروڑ روپے کے چیک دیئے گئے ہیں مگر مکمل ادائیگی کے باوجود آدھا تیل فراہم کیاجارہا ہے۔