یہ سال چیلنجنگ ہوگا اورعوام کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی ہمایوں سعید
کوشش ہے کہ جب بھی کوئی فلم بنائوں وہ عوام کے مزاج کی عکاسی کرتی ہوں، ہمایوں سعید
ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف ادکار ہمایوں سعید نے کہا کہ میری پہلی فلم''میں ہوں شاہد آفریدی'' کی کامیابی کے بعدفلم بین مجھ سے توقع کررہے ہیں کہ میں اسی معیار کی فلم بناؤں سنیما انڈسٹری کو بھی ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو عوام کو بہتر تفریح فراہم کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ جب بھی کوئی فلم بناؤں وہ عوام کے مزاج کی عکاسی کرتی ہوں، ہمایوں سعید اپنی نئی فلم ''جوانی پھر نہیں آتی'' کی تھائی لینڈ میں شوٹنگ مکمل کرکے پاکستان واپس آچکے ہیِں ۔ ان کہنا ہے کہ نیا سال پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ہوگا۔ اس سال میں تین فلمیں بنانے کا ارداہ رکھتا ہوں ، یہ سال فلم انڈسٹری کے لیے چیلنجگ ہے کیونکہ ہمیں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بہت سے اقدامات کرنے ہیں۔یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن کی توجہ کم ضرور ہوئی ہے لیکن وہ ٹیلی ویژن پر کام کرتے رہیں گے، اس وقت میری کوشش ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ اچھی فلمیں بنیں تاکہ فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں۔