تحریک انصاف کے رہنماؤں میں پارٹی فیصلوں پر اختلافات سامنے آگئے
پاکستان تحریک انصاف میں اچانک ہونے والے فیصلوں سے تنگ ہیں، رہنما سبحان علی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں کشیدگی شدت اختیارکرگئی ہے اور تحریک انصاف کے سینئر کارکنان اورعہدیداران نے پارٹی فیصلوں کے خلاف آواز بلند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کمیٹی تحلیل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جب کہ تحریک انصاف کے نئے مرکزی صدرعلی زیدی ہوں گے، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسبحان علی ساحل نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس فیصلے کونہیں مانتے اورنہ ہی اس پرعمل کریں گے، پاکستان تحریک انصاف میں اچانک ہونے والے فیصلوں سے تنگ ہیں۔
سبحان علی کا کہنا تھا کہ نجیب ہارون کو جہانگیرترین نے پارٹی کے دیگرکارکنان کی مشاورت سے مرکزی صدرمقررکیا تھاجس میں نادراکمل لغاری بھی شامل تھے مگر یہ اچانک کیاجانے والا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، پارٹی کے آئین کے مطابق اس طرح سے مرکزی کمیٹی کوتحلیل نہیں کیاجاسکتا۔