بالی ووڈ کے ’’ولن‘‘ امریش پوری کو بچھڑے 10برس بیت گئے
امریش پوری کی بے مثال اداکاری کا جادو آج بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے
CAPE TOWN:
بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر ولن کے کردار میں کئی برسوں تک راج کرنے والے عظیم فنکار امریش پوری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے ہیں۔
ان کی بے مثال اداکاری کا جادو آج بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے۔ 1932ء میں بھارتی پنجاب کے علاقے جالندھر میں پیدا ہونے والے امریش پوری نے بالی وڈ میں منفی کردار سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی بھارتی فلم انڈسٹری پر چھاگئے۔ امریش پوری نے ''رام لکھن، سوداگر، کرن ارجن، کوئلہ، ودھاتا، ہیرو، پھول اور کانٹے، پردیس، میری جنگ اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' جیسی یادگار فلموں میں لازوال کردار ادا کیے۔ وہ ہالی وڈ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ 12 جنوری 2005ء کو فلمی دنیا کا یہ نامور ستارہ ممبئی کے اسپتال میں دماغ کی شریان پھٹ جانے سے دنیا سے رخصت ہو گئے۔