ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح الحق کی ٹاپ ٹین سے چھٹی
کپتان کو 1درجہ خسارہ، یونس بھی تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے
GENEVA:
ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں مصباح الحق کے پاؤں تلے سے زمین سرک گئی، ایک درجہ خسارے نے ٹاپ ٹین سے باہر کردیا، یونس خان بھی ایک زینہ نیچے اتر کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔
کمارسنگاکارا نے ابراہم ڈی ویلیئرز سے نمبرون پوزیشن واپس چھین لی، اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن کیریئر کی بہترین رینکنگ پرپہنچ گئے، محمد شامی اور مچل اسٹارک کوبھی عمدہ پرفارمنس کاصلہ رینکنگ میں ترقی کی صورت میں مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے حال ہی میں یو اے ای میں کھیلی جانے والی سیریز میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت پھر سے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی تھی مگر وہاں پر ان کا قیام عارضی ثابت ہوا۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی ایک ساتھ 7 درجے کی چھلانگ انھیں ٹاپ ٹین سے باہر کرنے کی بڑی وجہ ثابت ہوئی ولیمسن نے سری لنکا کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں 69 اور 242 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جس کی وجہ سے وہ اب کیریئر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے 39 ٹیسٹ میچز میں 3034 رنز اسکور کیے ہیں۔
سری لنکا کے اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا نے ویلنگٹن میں 203 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کی بدولت وہ ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، ان سے یہ مقام جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلیئرز نے چھینا تھا اور اب وہ ایک نمبر نیچے دوبارہ دوسری پوزیشن سنبھال چکے ہیں۔ ایک درجہ ترقی سے آسٹریلیا کی بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں قیادت کرنے والے اسٹیون اسمتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، انھوں نے سڈنی میں 117 اور 71 رنز کی اننگز کھیلیں جس کی بدولت وہ بھی کیریئر کی بہترین چوتھی رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
بھارت کی جانب سے سیریز میں ریکارڈ رنز اسکور کرنے والے ویرات کوہلی بھی تین درجہ ترقی پاکر 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے یونس خان کو بھی ایک درجہ خسارے کا منہ دیکھنا پڑا جس کی وجہ سے اب وہ ساتویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹاپ ٹوئنٹی 20 میں شامل تیسرے پاکستانی اسد شفیق ہیں جوکہ19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ اظہر علی کا 21 واں نمبر ہے۔
بولنگ میں ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر موجود ہیں، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کا صلہ ٹرینٹ بولٹ کو ایک درجہ ترقی کی صورت میں ملا اب وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، بھارت کے محمد شامی ایک ساتھ7 درجے کی چھلانگ لگا کر کیریئر ہائی 31 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں اسی طرح آسٹریلیا کے مچل اسٹار کو بھی 9 درجے کی ترقی نے کیریئر کی بہترین 33 ویں رینکنگ پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔