سعودی عرب پاکستان کو سستا تیل فراہم کرے گا

پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کیلیے سعودی حکومت کا نواز حکومت سے رابطہ ہے، اعلیٰ عہدے دار

پاکستان کو 40 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر تیل کی دستیابی سے مختصر المدت اقدام کے طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی. فوٹو: فائل

بین الاقوامی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے رجحان کے تناظر میں سعودی عرب نے پاکستان کو سبسڈائز نرخوں پر تیل کی40ڈالر فی بیرل فراہمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔


وزیراعظم نواز شریف کے ایک قریبی عہدے دار نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے سعودی حکمراں نواز حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ سعودی عرب پہلے بھی پاکستان کی مدد میں نمایاں دلچسپی لیتا رہا ہے۔

پاکستان کو 40 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر تیل کی دستیابی سے مختصر المدت اقدام کے طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی جب کہ وسط مدتی حکمت عملی کے طور پر توانائی کے شعبے کی تنظیم نو، گردشی قرضے کا خاتمہ ہوگا اور سرکاری شعبے سے بجلی کے واجبات کی وصولی اور سسٹم لاسز میں کمی آسکے گی۔
Load Next Story