لورالائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار شہید

حملے کے دوران ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا تعاقب شروع کردیا ہے فوٹو: فائل

فرنٹییر کور کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجےمیں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات لورالائی کے علاقے نیختر میں چیچلو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ حملے کے دوران ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب شروع کردیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
Load Next Story