بجلی کی قیمت میں 250 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبر کے لئے کی جائے گی

ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث وزیر اعظم کی ہدایت پر سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی سمری تیار کررہی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی بجلی کی قیمت میں کمی کی سمری بھی تیار کررہی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری نیپرا کو بھجوائی جائے گی۔ جس کے تحت عوام کو ڈھائی روپے فی یونٹ تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبر کے لئے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باعث ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی گئی تھی۔
Load Next Story