کراچی میں او لیول اور مشنری اسکولوں میں دہشتگردی کا خدشہ ہے وزیر اعلیٰ سندھ
اسکولوں کی سیکیورٹی کے لئے کراچی کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، سید قائم علی شاہ
KARACHI:
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ شہر کے او لیول، انگلش میڈیم اور مشنری اسکولوں میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔
کراچی میں مختلف تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کی صورت حال کے جائزے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی ہے، جن اسکولوں میں چار دیواری نہیں ان کی جلد تعمیر کرائیں گے، اسکولوں کی سیکیورٹی کے لئے کراچی کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیاہے۔ اسکولوں کے اطراف رینجرز اور پولیس کے گشت کو بڑھایا جائے گا۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ او لیول، انگریزی میڈیم اور مشنری اسکولوں کو دہشت گردی کا خطرہ ہے، تعلیمی ادارے سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جارہی ہے، باقی اللہ مالک ہے۔