لنک روڈ ٹریفک حادثے کا مقدمہ بس مالکان اور ڈرائیور کے خلاف درج
سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں بس کے ڈرائیور اور مالکان کو نامزد کیا گیا ہے۔
لاہور:
دو روز قبل لنک روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ بس مالکان اور ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق بس حادثے کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں سرکار کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے، جس میں غیر ذمہ داری اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں بس کے ڈرائیور اور مالکان کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کراچی میں سپر ہائی وے لنک روڈ پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے باعث 63 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔