سکھر اور فیصل آباد جیل میں آج 5 مجرموں کو پھانسی دی جائے گی
شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد کو سکھر جبکہ مشتاق احمد اور نوازش علی فیصل آباد جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا
SARGODHA:
مختلف جرائم میں سزائے موت پانے والے مزید 5 قیدیوں کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر جیل میں قید شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد جبکہ فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں مشتاق احمد اور نوازش علی نامی مجرمان کو آج صبح پھانسی دی جائے گی۔ جیل انتظامیہ نے پانچوں مجرمان کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرادی ہے۔ دونوں جیلوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
واضح رہے کہ شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد کو 2001 میں محکمہ دفاع کے ڈائریکٹر سید مظفرحسین شاہ کے قتل جبکہ مشتاق احمد اور نوازش علی کو پرویز مشرف حملہ کیس میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔