خیبرپختونخوا اسمبلی میں احتجاج کرنے والے رکن اسمبلی کو دھکے مارکرایوان سے نکال دیا گیا

سینئرصوبائی وزیرشہرام ترکئی کے کہنے پرترقیاتی فنڈ نہیں مل رہے جبکہ دیگرارکان کوفنڈزدیئے جارہے ہیں،رکن اسمبلی بابرسلیم

رکن اسمبلی کے ساتھ اپانئے گئے رویئے پر احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی، فوٹو:ایکسپریس نیوز

خیبرپختونخوا اسمبلی میں عوامی جمہوری اتحاد کے رکن اسمبلی بابر سلیم کی جانب سے احتجاج کرنے پر ساتھی ارکان نے انہیں دھکے مار کر ایوان سے باہر نکال دیا۔



صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد کے رکن بابر سلیم فنڈ نہ ملنے پر اسپیکر کی ڈائس کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے اور شکایت کی کہ سینئر صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے کہنے پر انہیں ترقیاتی فنڈ کی مد میں کچھ نہیں مل رہا جب کہ دوسرے ارکان کو ترقیاتی فنڈز مل رہے ہیں، اس موقع پردو ارکان آئے اور انہیں اٹھا کر ایوان سے زبردستی باہر لے جانے کی کوشش کی اور ایوان کے دروازے پر انہیں دھکے بھی دیئے جب کہ رکن اسمبلی کے ساتھ اپنائے گئے رویئے پر احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔

Load Next Story