انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں لفظ ’’بوگس‘‘ استعمال ہوا ہو تو ایازصادق سے خود استعفیٰ لوں گا پرویز رشید
عمران خان اوردہشتگردوں کوایک ہی تاریخ کیوں اچھی لگتی ہے کیونکہ وہ 16دسمبر کوملک بند کرانا چاہتےتھےتو سانحہ پشاور ہوگیا
KARACHI:
وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اگر اگر کمیشن کی رپورٹ میں لفظ بوگس استعمال ہوا ہو تو یہ میرا وعدہ ہے میں ایازصادق سےخود استعفیٰ لوں گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان عوام کوسچ بتائیں انہیں گمراہ نہ کریں، آخر وہ سچ بولنا کب شروع کریں گے جب کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ شرمندگی سے کیسے بچیں لہذ اوہ غلط باتیں کرکے عوام کو اکسانا چھوڑدیں، عمران خان لوگوں کووہ پڑھ کرسناتے ہیں جوکاغذات میں موجودنہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں لفظ بوگس استعمال کیا گیا ہو تو یہ میرا وعدہ ہے میں ایازصادق سےخود استعفیٰ لوں گا۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو ہم پر اعتماد نہیں ہے لہذا وہ ایازصادق کےحلقے کے ہربیلٹ پیپر کافرانزک ٹیسٹ دنیا میں جہاں سے چاہیں کرالیں اگر ایک بھی بیلٹ پیپرغیر قانونی ثابت ہوجائے توعمران خان کی جیت ہوگی اور ہماری ہار اور میں خود معافی مانگ کر گھر چلاجاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات کی تھی لیکن عمران خان کنٹینر پر چلے گئے کیونکہ ان کو معلوم تھا کہ ان کے پاس سچ نہیں ہے لیکن مسلم لیگ (ن) جوڈیشل کمیشن سے کبھی نہیں ڈری ہم آج بھی کہتے ہیں کہ آئیں جوڈیشل کمیشن کے پاس چلیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ جہانگیرترین کےحلقے کے بھی تھیلےکھلے جس کے بعد ان کے مزید 400 ووٹ کم ہوگئے لہذا جتنے تھیلے کھولو گے ہر تھیلے سے شیر نکلے گا، عمران خان کبھی دھرنا،کبھی ملک سے باہر جانے کے لئے مقدمے ملتوی کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 16 دسمبر کو پاکستان بند کرانا چاہتے تھے اور اسی دن سانحہ پشاور رونما ہوگیا، سمجھ نہیں آتا کہ ان کو اوردہشت گردوں کوایک ہی تاریخ کیوں اچھی لگتی ہے۔