تباہ ہونے والے ایئرایشیا طیارے کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر مل گیا
غوطہ خوروں نے کئی دن کی تلاش کے بعد جاوا سمندر سےایئرایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر نکال لیا
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے حادثے کا شکار ہونے والے ایئرایشیا کے طیارے کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر مل گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غوطہ خوروں نے کئی دن کی تلاش کے بعد جاوا سمندر سے حادثے کا شکار ہونے والی ملائشین ایئرلائن ایئرایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر نکال لیا ہے جب کہ پیر کے روز ریسکیو ٹیموں نے اسی جہاز کا بلیک باکس بھی نکال لیا تھا۔ وائس ریکارڈر جس میں پائلٹ کی تمام باتیں، فلائٹ ڈیٹا، طیارے کی رفتار، اس کی بلندی اور دیگر تکنیکی معلومات ریکارڈ ہوتی ہیں اسے دارالحکومت جکارتا لایا جا رہا ہے جہاں تفتیش کاروں کو حادثے کے بارے میں تمام معلومات مل سکیں گی۔
واضح رہے کہ 28 دسمبر کو ایئرایشیا کا طیارہ انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے خراب موسم کے باعث جاوا سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے سمیت 162 افراد سوار تھے جن میں سے 48 کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ مزید کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔