ایکسپریس کی ’’آؤ پڑھاؤ‘‘ مہم کا اگلا پڑاؤ پنجاب میں ہوگا
لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، لیہ کے تعلیمی اداروں میں تقریبات کی تیاریاں شروع
FAISALABAD:
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری مہم ''آؤ پڑھاؤ'' کی سندھ میں کامیابی کے بعد اگلا پڑاؤ پنجاب میں ہوگا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کامسیٹ یونیورسٹی، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، یونیورسٹی آف پنجاب، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، شبلی کالج فیصل آباد، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، نشتر میڈیکل کالج ملتان، پنجاب کالج ملتان، قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور جی سی یونیورسٹی لیہ کیمپس میں تقریبات فروری میں ہوں گی۔ ان تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کی جانب سے فراہم کردہ لسٹ کے مطابق سینئر اساتذہ کرام کو حوصلہ افزائی کے سوینیئر اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔
ممتاز ماہرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد، پروفیسر ڈاکٹر کامران سالک، شیخ مظہر اقبال، فراز حنیف چوہدری، قیصر عباس بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ منصور ،سینئر فنکاروں عدنان صدیقی، جاوید شیخ، منور سعید، جویریہ عباسی، عظمیٰ گیلانی، نادیہ حسن اور انور اقبال نے ایکسپریس کی ''آؤ پڑھاؤ'' مہم کو انتہائی بامقصد اور معاشرے کے لیے مفید قرار دیا ہے اور کہا کہ ایکسپریس نے ہمیشہ منفرد اور بامقصد تقریبات سجا کر اہل علم اور اہل قلم کے دل جیتے ہیں۔
خود کو باوقار قوموں کی صف میں لانے کیلیے اساتذہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ایک استاد شمع کی صورت ہوتا ہے جو دوسروں کو راہ دکھاتا ہے۔ درحقیقت تعلیم ہی سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس کے ذریعے دنیا کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں اپنے استاد کی بدولت ہوں، علم بانٹنے سے بڑھتا ہے، دیے سے دیا جلاؤ تو روشنی پھیلتی ہے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام جاری ''آؤ پڑھاؤ ''مہم سے متعلق مزید رہنمائی کیلئے فیس بک پیج facebook/aao parhao یا 0302-8634757 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔