وزیراعظم 19 جنوری کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں قومی ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس ہوگا

وزیراعظم کے دورے کے باعث سندھ اسمبلی کا 19 جنوری کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، ذرائع؛ فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف 19 جنوری کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ قومی ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 19 جنوری کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ گورنر ہاؤس میں ہونے والے قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گورنر، وزیراعلیٰ سندھ ، اہم صوبائی وزرا سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور پولیس رینجرز کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت شہر میں جاری ٹارگٹڈآپریشن میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے باعث سندھ اسمبلی کا 19 جنوری کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے جو اب 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگا۔
Load Next Story