غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث امریکی این جی او کا دفتر سیل

آئی میپ مائننگ کے نام پر کام پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھی۔

آئی میپ کے خلاف خفیہ اداروں کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی. فوٹو؛ فائل

مائننگ کے نام پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث امریکی این جی او کا دفتر سیل کردیاگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر امریکی این جی او آئی میپ کا دفتر سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این جی او کا دفتر اسلام آباد کے علاقے ایف سکس میں تھا اور یہ این جی او مائننگ کے نام پر کام کررہی تھی۔ آئی میپ کے خلاف خفیہ اداروں کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی، این جی او غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
Load Next Story