ڈرون حملے بند کرنے سے متعلق امریکی شہریوں کا سفارتخانے کے نام خط

خط پر 3000 امریکی شہریوں نے دستخط کئے ہیں

یہ خط امریکا میں کام کرنے والی ایک تنظیم 'جسٹ فارن پالیسی' کی جانب سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کو ارسال کیا گیا. فوٹو: فائل

امریکا میں امن کے لئے کام کرنے والے ایک گروپ نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کے حوالے سے ایک خط ارسال کیا ہے۔



یہ خط امریکا میں کام کرنے والی ایک تنظیم 'جسٹ فارن پالیسی' کی جانب سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کو ارسال کیا گیا اور اس پر 3000 امریکی شہریوں نے دستخط کئے ہیں۔خط کے متن کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں 474 سے 884 لوگ مارے جا چکے ہیں جن میں 176 بچے بھی شامل ہیں۔ اس خط پر امریکا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی دستخط کئے ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے ڈرون حملوں کو بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے متعدد بار امریکی سفارتخار کو بلا کراپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story