امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کا منصوبہ ناکام ایک شخص گرفتار

گرفتارشخص کانگریس کی عمارت کی پائپ لائن میں بم نصب کرکےملازمین اور حکام کوگولی مار کر ہلاک کرنا چاہتا تھا،ایف بی آئی

کانگریس کی عمارت پر حملے کا منصوبہ گرفتار شخص نے داعش سے متاثر ہوکربنایا، ایف بی آئی فوٹو : فائل

امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ریاست اوہائیو میں کارروائی کے دوران کرسٹوفر کورنیل نامی 20 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ کانگریس کی عمارت پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کورنیل واشنگٹن جا کر کانگریس کی عمارت کی پائپ لائن میں بم نصب کرکے وہاں کام کرنے والے ملازمین اور حکام کو گولی مار کر ہلاک کرنا چاہتا تھا جب کہ اس نے یہ منصوبہ داعش سے متاثر ہوکر بنایا ہے۔

ایف بی آئی حکام کا کہنا تھا انہوں نے کورنیل کی نگرانی اس وقت شروع کی جب اس نے ٹوئٹر پر داعش کی حمایت میں لکھنا شروع کیا تاہم بدھ کے روز اوہائیو میں ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹاسک فورس ٹیم نے کورنیل کو دو ایم 15 نیم خودکار رائفلیں اور 600 کارتوس خریدتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
Load Next Story