توہین آمیز خاکے شائع کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیلا جارہاہے الطاف حسین

دہشت گردی کرنے والوں اور گستاخانہ کارٹون شائع کرنے والوں میں کوئی فرق نہیں، قائد ایم کیوایم

توہین آمیز اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے، الطاف حسین، فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کاعمل کرکے نہ صرف مسلمانوں کواشتعال دلانے کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ دنیا کوتیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیلاجارہاہے۔


لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نےکہا کہ اگر اس طرح کی گستاخیاں جاری رہیں اور قوموں کے جذبات قابوسے باہرہوگئے توکہیں تیسری عالمی جنگ نہ ہوجائے لہٰذا ملت اسلامیہ اس معاملے پر ہوش مندی کامظاہرہ کرے اور اپنی کمزوریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے اندر اتحاد پیدا کرے۔ انہوں نےکہا کہ ہم فرقہ واریت کی آگ میں جل رہے ہیں ہمیں پہلے کچھ نکتوں پر متحد ہونا چاہئے۔

الطاف حسین نےکہا کہ دہشت گردی کرنے والوں اور گستاخانہ کارٹون شائع کرنے والوں میں کوئی فرق نہیں ہے، توہین آمیز اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے اس کی پرامن طریقے سے جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہروں سے جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
Load Next Story