مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سےمزید 5 نوجوان شہید

نوجوانوں کو شوپیاں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا

سری نگر میں واقع گادھر کے جنگلات کا محاصرہ کیا گیا تو جھڑپ شروع ہوگئی جس کے دوران پانچوں مجاہد شہید ہوگئے، بھارتی فوج کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ روز بھارتی فوج نے اپنی ظالمانہ کارروائی کے دوران مزید 5 کشمیریوں کو مجاہد قرار دے کر شہید کردیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے5 نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے کلیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس عبدالغنی میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور فوج نے خفیہ اطلاع ملنے پر سری نگر کے جنوب میں واقع گادھر کے جنگلات کا محاصرہ کیا تو جھڑپ شروع ہوگئی جس کے دوران پانچوں مجاہد شہید ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے پانچوں افراد کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نیتن این جوشی نے بتایا کہ مجاہدین کے ساتھ جھڑپ10گھنٹے تک جاری رہی جس میں پانچوں ہلاک ہوگئے جب کہ علاقے کا محاصرہ جاری ہے۔
Load Next Story