ایک لاکھ چوہے مارنے والے شہری کو سرکاری ملازمت مل گئی

واٹراینڈ سینیٹیشن سروسزکے سی ای اونے ایکسپریس نیوزکی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے نصیرکوورک چارج کے عہدے پر تعینات کردیا۔

واٹراینڈ سینیٹیشن سروسزکے سی ای اونے ایکسپریس نیوزکی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے نصیرکوورک چارج کے عہدے پر تعینات کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایکسپریس نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ایک لاکھ چوہے مارنے والے پشاور کے شہری کو سرکاری ملازمت دے دی گئی۔


واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر نعیم خان نے ایکسپریس نیوز پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ چوہے مارنے والے محمد نصیر کو ورک چارج کے عہدے پر ملازمت دینے کا اعلان کردیا جس پرنصیر بے حد خوش ہے۔ نصیر کا کہنا ہے کہ پشاور کی تنگ گلیوں میں بسنے والے شہریوں کو چوہوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا تھا جس پر اس نے چوہوں کے خلاف اپنی مدد آپ کے تحت آپریشن کا فیصلہ کیا اور کئی روز تک چوہے مارتا رہا اور جب یہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچی تو ایکسپریس نیوز نے اس کی خبر نشر کی جس پر وہ چینل کا مشکور ہے۔

Load Next Story