عدالت نےعزیرجان بلوچ اور بابالاڈلہ کو اشتہاری قرار دے دیا

ملزموں کی گرفتاری کیلئے عدالت کئی باروارنٹ جاری کرچکی ہے

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ان ملزمان پر لیاری کے علاقے میں غیرقانونی اسلحے کی خریدو فروخت کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی کی عدالت نے کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عزیرجان بلوچ، ظفر بلوچ اور بابالاڈلہ کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔


کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ان ملزمان پر لیاری کے علاقے میں غیرقانونی اسلحے کی خریدو فروخت کا الزام ہے۔ عدالت نے عزیرجان بلوچ، ظفر بلوچ اور بابالاڈلہ کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اگست میں انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 نے عزیرجان بلوچ کو 15 ملزمان کو قتل کے الزام میں مفرور قرار دیا تھا، ملزموں کی گرفتاری کیلئے عدالت کئی باروارنٹ جاری کرچکی ہے۔
Load Next Story