این آر او کیس کے حوالے سے صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات

مشاورتی اجلاس میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اوربیرسٹر وسیم سجاد بھی شریک تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی ہے جس میں سوئس حکام کو لکھےجانے والے خط کے مسودے پرغور کیا گیا. فوٹو: پی پی آئی

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی ہے جس میں سوئس حکام کو لکھےجانے والے خط کے مسودے پرغور کیا گیا۔

بلاول ہاؤس میں صدر آصف زرداری کے زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صدر نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو اپنے دورہ امریکا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اورعالمی شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو بلوچستان اورسندھ کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔


اس سے قبل صدر مملکت سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی ملاقات کی اور نئے بلدیاتی نظام کی منظوری کے بعد سندھ کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اوربیرسٹر وسیم سجاد بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو این آر او کیس کے حوالے سے سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کا مسودہ پیش کرنے کے لیے 5 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے۔
Load Next Story