پیرس کا ریلوے اسٹیشن بم کی اطلاع کے بعد بند کر دیا گیا
بم کی موجودگی کی اطلاع اس وقت سامنے آئی جب امریکی وزیر خارجہ جان کیری فرانس کے دورے پر آئی ہوئے ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت کا مرکزی ریلوے اسٹیشن بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد بند کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیرس کے گیر ڈی ایسٹ ٹرین اسٹیشن کو بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد بند کر دیا گیا ہے جب کہ اسٹیشن کو عوام سے خالی کروا کر بم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ بم کی موجودگی کی اطلاع اس وقت سامنے آئی جب امریکی وزیر خارجہ جان کیری فرانس کے دورے پر آئی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پیرس پروسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا تعلق سپر مارکیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے ہے۔
واضح رہے کہ چند زوز قبل گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے اخبار چارلی ہیبڈو کے دفتر پر فائرنگ کے واقعے سے اگلے 2 روز تک ایک صحافی اور ایک کارٹونسٹ سمیت 17 افراد اور 3 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔