اسکول کوبم سےاڑانےکی دھمکی دینےوالا ملزم پولیس کے حوالے2 کو جیل بھجوادیا گیا
جلدی چھٹی کے لئے اسکول کو اڑانےکی دھمکی دی، طالب علم زبیرکا بیان
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ایک ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ 2 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
ملتان پولیس نے گزشتہ روز اسکول کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 3 ملزمان بلال، زبیر اور رمضان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان اسکول کے ہی طالب علم ہیں، ملزم زبیر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ انہیں اسکول سے جلدی چھٹی چاہیے تھی اس لئے بلال کے موبائل سے دھمکی دی۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم بلال کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ زبیر اور رمضان کوجیل بھجوا دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کی بستی ملوک میں واقع ایک اسکول میں دھمکی آمیز فون کال آئی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔