مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے مسعود خان
اسرائیل کو خطے میں پائیدار امن کیلئے گولان کی پہاڑیوں سمیت تمام مقبوضہ علاقے خالی کرنے چاہئیں، مستقل مندوب اقوام متحدہ
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستانی مندوب مسعود خان نے کہا کہ اسرائیل کو خطے میں پائیدار امن کے لئے گولان کی پہاڑیوں سمیت تمام مقبوضہ علاقے خالی کرنے چاہئیں۔ انہوں نے دولت اسلامیہ کے مسئلے کا مناسب حل تلاش کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شام میں امن اور سیاسی عمل کی بحالی کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔