قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے
کپتان مصباح الحق سمیت 9 کھلاڑی آرمی پبلک اسکول کے دورے کے ساتھ ساتھ سانحے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کا آج دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کپتان مصباح الحق سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی آج پشاور کے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں جس کے بعد وہ شہید طلباء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان بھی جائیں گے، دورے کے دوران قومی کرکٹرز سانحے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ شہیدوں کے لواحقین سے ملاقات بھی کریں گے اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لئے روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات طے تھی تاہم وزیر اعظم کی مصروفیت کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی۔