پیٹرول کا بحران آئندہ ایک ہفتے کے دوران ختم ہوجائے گا وفاقی وزیرپیٹرولیم
قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی سپلائی میں 10 فیصد اضافے کا منصوبہ بنایا لیکن مانگ 25 فیصد بڑھ گئی،شاہدخاقان عباسی
وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی سپلائی میں 10 فیصد اضافے کا منصوبہ بنایا لیکن مانگ 25 فیصد بڑھ گئی تاہم اگلے 5 سے 8 روز میں یہ بحران ختم ہوجائے گا۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران مختلف شہروں میں پیٹرول کے بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرول کے بحران کی بڑی وجہ اس کی قیمتوں میں کمی اور طلب میں اضافہ ہے اور جن شہروں میں پیٹرول کا زیادہ استعمال ہے وہاں اس کی قلت ہے، قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی سپلائی میں 10 فیصد اضافے کا منصوبہ بنایا لیکن مانگ 25 فیصد بڑھ گئی اور صرف یکم جنوری کو پیٹرول کی فروخت 40 ہزار ٹن ہوئی تاہم پیٹرول کی سپلائی بڑھا رہے ہیں اور 5 سے 8 روز میں یہ بحران ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیٹرول کے بحران سے بچنے کے لئے 52 ہزار ٹن درآمدی پیٹرول کراچی پہنچ گیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر سے زائد مزید کمی کا امکان ہے اور پاکستان واحد ملک ہے جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پہلے ہی کر دیتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان تیل کی خریداری کے لئے پہلے ہی سودا کرکے اس کی قیمت ادا کر دیتا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث گزشتہ 3 ماہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔