گانا ’’آواری‘‘ پر اسکرین انڈیا ایوارڈ ملنا اعزاز ہے عدنان رابی

ایوارڈ تقریب میں ’’ایک ولن‘‘ کے لیے ڈبیو گانے پر پرفارم کیا تو شرکا نے خوب سراہا

عدنان دھول اور رابی احمد آڈیو البم پر کام کر رہے ہیں جسے چار سے پانچ ماہ تک مارکیٹ میں لانے کا ارادہ ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستانی بینڈ''سوچ'' نے 21واں لائف او کے اسکرین انڈیا ایوارڈ کا بہترین میوزک ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔


بھارتی فلم ''اک ولن ''کے گانے ''آواری'' کے ذریعے ڈیبو کرنے والے پاکستانی میوزک بینڈ ''سوچ'' نے گزشتہ دنوں ممبئی میں ہونے والے21ویں لائف او کے اسکرین انڈیا ایوارڈ میں بہترین میوزک ایوارڈکا اعزازحاصل کرلیا۔ ''سوچ '' بینڈ کے عدنان دھوبی اور رابی احمد نے پروگرام میں''ایک ولن'' کے لیے اپنے ڈبیو گانے ''آواری'' پرفارم کیا تو شرکاء اور بولی وڈ کی اہم شخصیات نے ان کی پرفارمنس کو سراہا ۔

سوچ بینڈ کے میڈیا کوآرڈینٹر مرتضی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ''اک ولن'' میں گایا یہ گیت میوزک چارٹس میں بے حد مقبول ہوا اور اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مزید بالی ووڈ فلموں کے لیے بھی پلے بیک سنگنگ کی آفرز ہیں ۔ ان پراجیکٹ کے فائنل ہوتے ہی میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کردیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ان دنوں عدنان دھول اور رابی احمد آڈیو البم پر کام کر رہے ہیں جسے چار سے پانچ ماہ تک مارکیٹ میں لانے کا ارادہ ہے جب کہ ماہ رواں کے آخر تک نیا ویڈیو ''عرض'' آن ائیر ہوجائیگا۔
Load Next Story