روس نے ملکی میڈیا کو گستاخانہ مواد کی اشاعت سے روک دیا
گستاخانہ مواد کی اشاعت روسی قوانین اور دیرینہ روایات کی خلاف ورزی ہوگی، نگراں ادارہ
KARACHI:
روسی میڈیا اور مواصلات کے نگراں ادارے نے ملکی میڈیا کو گستاخانہ خاکے چھاپنے سے باز رہنے کی تاکیدکی ہے۔
نگراں ادارے 'روسکومنیڈزر' نے میڈیاکو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے کسی بھی مواد کی اشاعت ملکی قوانین اور صدیوںسے جاری روایات کی خلاف ورزی ہوگی۔ ادارے نے مزید کہاہے کہ مذہبی بنیاد پر گستاخانہ موادشائع کرنے سے متاثرہ فریق کی توہین ہوتی ہے جس کے نتیجے میںایسے افراد یاگروہوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آسکتا ہے جوفرقہ وارانہ اورمذہبی منافرت کوہوا دینے کا باعث بن سکتا ہے اوریہ روسی قوانین کے مطابق قابل سزاجرم ہے۔
نگراں ادارے نے مزید کہاہے کہ ایسا کوئی بھی عمل روس کے میڈیا اور انسداد انتہاپسندی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔ چنانچہ روس کے نشرو اشاعت کے ادارے ایسے کوئی بھی گستاخانہ مواد شائع کرنے سے سختی سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ روس نے چارلی ہیبڈو کے دفاتر پر حملے کی مذمت کی تھی اور روسی وزیر خارجہ نے پیرس میں یونٹی مارچ میں شرکت بھی کی تھی۔ ادھر روس میں مسلمانوں کے سب سے بڑے ادارے مفتی کونسل نے فرانس واقعے کی مذمت کے ساتھ یہ بھی کہاکہ کسی کے جذبات کو برانگیختہ کرنا بھی امن کے لیے یکساںخطرناک ہے۔