کانگریس نے ایران پر نئی پابندیاں لگائیں تو ویٹو کردوں گا اوباما

نئی ممکنہ پابندیاں مسئلے کا دیرپا حل نکالنے کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہونگی، امریکی صدر

واشنگٹن:امریکی صدر باراک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وائٹ ہائوس میں ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

لاہور:
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کانگریس ایران پر اس کے متنازع جوہری پروگرام کے سلسلے میں مزید پابندیاں عائد نہ کرے اگر ان کے پاس اس سلسلے میں کوئی قانونی رائے آئی تو وہ اسے ویٹو کردیں گے۔


برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ نئی ممکنہ پابندیاں مسئلہ کا دیرپا اور سفارتی حل نکالنے کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوں گی ۔ اس موقع پر ڈیوڈ کیمرون نے بھی ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی مخالفت کی اور کہا کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلیے وقت درکار ہوتا ہے۔ ہماری توجہ اس بات پر ہونا چاہیے کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہ بنا سکے اس لئے مذاکرات ہی کامیابی کا سب سے بڑا راستہ ہیں اور ہم ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد نہیں کریں گے۔
Load Next Story