عدالت عالیہ کا واٹر کورسز کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا حکم

2014 میں کنٹریکٹ ختم ہورہا ہے دیگر صوبوں میں واٹر کورسز کے ملازمین مستقل ہوچکے ہیں

1300 ملازمین مستقل نہ کیے جانے پر عدم تحفظ کا شکار ہیں،ملازمین کی عدالت میں دہائی۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ ہائیکورٹ نے واٹر کورس پکے کرنے سے متعلق قومی پروگرام میں7 سال سے زائد مدت سے فرائض انجام دینے والے گریڈ 19کے افسران سمیت 1300سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا ہے۔


یہ حکم سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد انور باجوہ اور جسٹس آفتاب گورڑ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صلاح الدین عباسی ، شمس الحق مہر سمیت 71 سے زائد درخواست گزاروں نے بیرسٹر ضمیر گھمرو ، ایم ایم عاقل اعوان ایڈووکیٹ اور دیگر کے توسط سے دائر درخواستوں میں موقف اختیارکیا تھا کہ وہ 2005 سے نیشنل پروگرام آف واٹر کورسز میں کنٹریکٹ پر فرائض انجام دے رہے ہیں ، 2014 میں ان ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہورہا ہے۔
Load Next Story