احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملے کے مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید
احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملے میں ملوث مجرم معاویہ کو 7 بار سزائے موت اور عبد اللہ کو 9 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملے میں ملوث ایک مجرم کو سزائے موت جب کہ دوسرے کو عمر قید کی سزا سنادی۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماڈل ٹاؤن اور گڑھی شاہو میں احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے حملے میں ملوث مجرم معاویہ کو 7 بار سزائے موت جبکہ عبد اللہ کو 9 بار عمر قید کی سزا کا فیصلہ سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
واضح رہے کہ 2010 میں لاہور میں احدیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ کیا گیا تھا جس میں درجنوں افراد قتل کردیئے گئے تھے۔