دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی نیت پر کوئی شک نہيں مولانا فضل الرحمان
حکومت رجسٹریشن نہ کرانے والے مدرسوں کو بند کردے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی نیت پر شک نہيں مگر امتیازی کارروائیاں نہ کی جائیں۔
سکھر ميں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 4 جنوری کی کل جماعتی کانفرنس ميں آئین میں 21ویں ترمیم کے مسودے سے بے خبر رکھا گیا لیکن ہمیں دہشت گردی کے خلاف حکومت کی نیت پر شک نہيں مگر امتیازی کارروائیاں نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول، یونیورسٹی اور مدرسوں سمیت تمام تعلیمی ادارے محترم ہيں جبکہ حکومت ان مدرسوں کو بند کردے جو رجسٹریشن نہيں کرواتے، ملک میں 26 ہزار مدرسے رجسٹرڈ ہیں اور بیوروکریسی کی وجہ سے 22 ہزار مدرسے رجسٹرڈ نہيں ہوسکے۔
ایک سوال کے جواب ميں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجھ سے حکومت چھوڑنے کا سوال پوچھنے سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے سوال کیا جائے کہ وہ کب حکومت ميں شامل ہورہے ہيں۔