نائجر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کے دوران مختلف گرجا گھر نذر آتش

مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران فرانسیسی تجارتی املاک کو بھی نقصان پہنچایا

فرانسیسی سفارت خانے نے ا پنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی، فوٹو: اے ایف پی

نائجرمیں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کے خلاف مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے 7 گرجا گھر نذر آتش کردیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائجر کے دارالحکومت نائمے میں گستا خانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کے خلاف احتجاج کے دوران 7 گرجا گھروں کو نذر آتش کردیا جب کہ اس دوران مشتعل مظاہرین نے فرانسیسی تجارتی املاک کو بھی نقصان پہنچایا جس کے بعد شہر کے مرکزی کیتھیڈرل کو مظاہرین سے بچانے کے لئے اس کے گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا گیا ہے۔


اس سے قبل جمعہ کے روز نائجر کے دوسرے بڑے شہر زینڈر میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ فرانسیسی سفارتخانے نے خراب صورتحال کے پیش نظر نائمے میں اپنے شہریوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے جبکہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عالمی برادری کا بھی شدید رد عمل سامنے آیاہے ۔
Load Next Story