معروف بھارتی شاعر ادیب جاوید اختر نے زندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں

جاوید اختر 17جنوری 1945ء کو بھارتی ریاست گوالیا رمیں معروف شاعر جان نثار اختر کے ہاں پیدا ہوئے.

2007ء میں انھیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ انھوں نے 14مرتبہ فلم فیئرایوارڈ بھی حاصل کیا۔ فوٹو: فائل

معروف بھارتی شاعر، ادیب اور نغمہ نگار جاوید اختر نے زندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں۔


جاوید اختر 17جنوری 1945ء کو بھارتی ریاست گوالیا رمیں معروف شاعر جان نثار اختر کے ہاں پیدا ہوئے ۔ انھوں نے فلمی دنیا میں اسسٹنٹ اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے قدم رکھا اور کئی فلموں کے لیے گانے بھی لکھے ۔ جگجیت سنگھ اور نصرت فتح علی خان سمیت کئی گلوکاروں نے جاوید اختر کی شاعری کو اپنے گانوں میں استعمال کیا۔ بھارتی حکومت نے جاوید اختر کو 1999ء میں پدماشری ایوارڈ دیا۔ 2007ء میں انھیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ انھوں نے 14مرتبہ فلم فیئرایوارڈ بھی حاصل کیا۔
Load Next Story