ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف نیچرل انداز سے کھیلیں انضمام کا کھلاڑیوں کو مشورہ
1992میں ٹائٹل فتح کا یہی رازتھا،بیٹسمینوں سے اچھے کھیل کی توقع ہے، سابق قائد
سابق کپتان انضمام الحق نے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف ابتدائی میچ میں فتح کیلئے پلیئرز کو نیچرل انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
لاہور کے ایک مقامی ہال میں اپنے نام سے ملتان میں قائم شدہ کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے موقع پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ 1992 میں ٹائٹل فتح کا راز بھی یہی تھا، ایونٹ سے باہر ہونے کے امکانات کے باوجود پلیئرز نے ہمت ہاری نہ خود پر پریشر سوار کیا۔ انضمام الحق نے کہا کہ میں ملتان کی طرح لاہور میں بھی اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے سابق اسٹار نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر فکر سے آزاد ہوکر کھیلنا ہوگا، گراؤنڈ میں کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لیں اور نیچرل انداز میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر قومی کوچ وقار یونس، محمد اکرم ،مشتاق احمد، وہاب ریاض، محمد حفیظ و دیگر بھی موجود تھے،
انھوں نے کہا کہ پاکستان ابھی تک میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو شکست نہیں دے سکا، میری دعا ہے کہ اس مرتبہ گرین شرٹس سرخرو ہوں،اس کیلیے بھی وہی فارمولا ہے کہ روایتی حریف کھلاڑیوں کو خود پر حاوی کرنے کے بجائے خود ان کے ساتھ ایسا کرو۔ انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹوں میں زیادہ فرق نہیں رہا، میں پُر امید ہوں کہ پاکستانی بیٹسمین اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔