سہہ ملکی سیریز کے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیدی
روہت شرما نے محتاط انداز میں بلے بازی کامظاہر کرتے ہوئے 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
AUCKLAND:
کارلٹن مڈ ون ڈے انٹر نیشنل ٹرائی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 3 کے مجموعی اسکور پر شیکر دھون 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئےجس کے بعد روہت شرما نے محتاط انداز میں بلے بازی کامظاہر کرتے ہوئے 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم سریش رائنا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کریز پر زیادہ تک نہ ٹھہرسکا یوں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 267 رنز بنائے۔ کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ ایک ایک وکٹ گوریندر سانڈھو اور جیمز فالکنر کے حصے میں آئی۔
آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 268 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کینگروز کی جانب سے ایرون فنچ 96 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ اسٹیون اسمتھ نے 47 اور شین واٹسن نے 41 رنز کی اننگز کھیلیں۔ بھارت کی جانب سے امیش یادو نے 2 جب کہ محمد شامی، اکشر پٹیل، بھو نیشور کمار اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔