پاکستان کی ویمنز ورلڈ کپ 2014 میں رسائی دشوار

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست، بھارت نے سری لنکاکوہرا دیا، ایکتاکی ہیٹ ٹرک

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست، بھارت نے سری لنکاکوہرا دیا، ایکتاکی ہیٹ ٹرک فوٹو فائل

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو5 وکٹ سے ہرا دیا۔


اس ناکامی کے بعد ٹیم کی ورلڈ کپ 2014 میں رسائی دشوار ہوگئی، وہ آئندہ برس شیڈول کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جیتنے پر ہی بنگلہ دیش جانے کا ٹکٹ حاصل کرپائے گی، بھارت نے سری لنکا کو 9وکٹ سے شکست دیکر دو برس بعد شیڈول میگا ایونٹ میں شرکت یقینی بنالی، ایکتا بشٹ نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ تفصیلات کے مطابق پروٹیز کیخلاف بسمہ معروف کی آل رائونڈ پرفارمنس رائیگاں گئی، گرین شرٹس نے 8وکٹ پر87رنز جوڑے، بسمہ32رنز بناکر نمایاں رہیں، شبنم اسماعیل نے 3وکٹیں لیں،افریقی ٹیم نے ہدف 19.5 اوورز میں 5وکٹ پر حاصل کرلیا، ایلیسن ہوجکنسن 25 اور اوپنر ٹریشا چیٹی22رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔

سعدیہ یوسف اور بسمہ معروف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسرے پلے آف میں بھارت نے میزبان سری لنکا کا قصہ 9 وکٹ سے تمام کردیا، میزبان نے 8وکٹ پر 100رنز بنائے، چماری اتاپتو28 اور ششی کلا سری وردنے 23 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، سری لنکا کی چار وکٹیں اختتامی اوور کی چار مسلسل گیندوں پر گریں، اسپنر ایکتا بشٹ نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیتے ہوئے چوتھی پلیئر کو رن آئوٹ کیا، بھارتی خواتین نے ہدف 14.4 اوورز میں محض ایک وکٹ پر حاصل کرلیا،پونم راوت 45 اورمتھالی راج28 رنز پرناقابل شکست رہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story