پٹرول بجلی گیس کا حصول عوام کیلیے مشن امپاسیبل بن گیا فنکار
ضروریات زندگی کی چیزیں قطار میں کھڑے ہوکر لینا ہمارا قومی کھیل بن گیا ہے، سلیم شیخ
RAWALPINDI:
پٹرول، سی این جی، بجلی، گیس سمیت ہر چیز عوام کے لیے مشن امپاسیبل بنتی جارہی ہیں، یہ مسائل ایوانوں میں بیٹھنے والوں کے لیے نہیں ہمارے لیے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار فنکاروں نے ''ایکسپریس سروے'' میں کر رہے تھے ۔ اداکار وپروڈیوسر سلیم شیخ نے کہا ضروریات زندگی کی چیزیں قطار میں کھڑے ہوکر لینا ہمارا قومی کھیل بن گیا ہے اسی لیے حکمران کوئی نوٹس ہی نہیں لیتے۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا یہ کس طرح کا بحران ہے کہ عام ریٹ میں پٹرول ملنا مشکل جب کہ دو گنی قیمت پر آسانی کے ساتھ دستیاب ہے، حکومت کو اس مسئلے کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔
اداکارہ ثنا نے کہا کہ اتنے عرصہ بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہوئیں تو عوام خوش ہوئی کہ چلو کچھ ریلیف مل گیا ، مگر انھیں کیا معلوم تھا کہ یہ عذاب بن جائے گا ۔ اداکاروہدایتکار ظفر ارشاد نے کہاکہ عوام کے لیے آگے ہی مہنگائی اور بجلی سمیت دیگر مسائل کم تھے کہ اب پٹرول جیسا بحران بھی کھڑا کردیا ہے، دکھ اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کو چھ دنوں بعد ہوش آیا کہ عوام پر کیا گزر رہی ہے۔ چند ایک افسران کو معطل کرنے کے بجائے اس کا حل تلاش کیا جائے۔
اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ حکومتی بیانات تو ایسے لگ رہا ہے کہ جسے ان کے لیے یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا ، ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کا مشن عوام کی فلاح وبہبود نہیں بس ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ ہے۔ باری اسٹوڈیو کے آنر راحیل باری نے کہا کہ حکومت کی بے حسی دیکھ کر اپنی قسمت پر رونا آتا ہے کہ آخر ہمیں یہ کس جرم کی سزا دے رہے ہیں ۔ خرم باری نے کہا کہ ہماری حکمرانوں سے اپیل ہے کہ خدارا! ہوش کریں۔