سعید اجمل کے بولنگ ٹیسٹ کیلئے بورڈ نے انگلش ماہر کی خدمات حاصل کرلیں

آف اسپنر کے ایکشن کی درستگی میں مدد کے لیے مذکورہ ماہرکوبھاری معاوضہ ادا کی جائے گی، ذرائع

سعید اجمل آئی سی سی کو اپنے ایکشن کے تجزیہ کے لیے بدھ کی شب بھارت کے شہر چنئی روانہ ہوں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکوک بولنگ ایکشن سے دوچار سعید اجمل کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بائیو مکینک کے ماہر کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔


انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق بورڈ پابندی کی زد میں آنے والے آف اسپنر کے ایکشن کی درستگی میں مدد کے لیے مذکورہ ماہرکوبھاری معاوضہ ادا کرے گا، سعید اجمل آئی سی سی کو اپنے ایکشن کے تجزیہ کے لیے بدھ کی شب بھارت کے شہر چنئی روانہ ہوں گے، جہاں ان کا ٹیسٹ 24 جنوری کو شیڈول ہے، ثقلین مشتاق بھی سعید اجمل کے ہمراہ بھارت جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے بائیو مکینک ماہر انگلینڈ سے براہ راست بھارت پہنچ کر سرکاری ٹیسٹ سے قبل سعید اجمل کے ایکشن کوکلیئرکرانے میں معاونت کریں گے،قبل ازیں انگلینڈ کی نجی لیب میں ہونے والے ٹیسٹ میں سعید اجمل کو کامیابی ملی تھی۔
Load Next Story