ایشیائی بینک نے خطے کی اقتصادی شرح نموپرنظرثانی کردی

چین وبھارت میں سست روی کے باعث ترقی کی رفتار 6.9 کے بجائے 6.1 فیصد رہے گی

انفلیشن ریٹ بھی 5.9 سے کم ہوکر 4.2 فیصد رہ جائیگا، ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری۔ فوٹو فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بدھ کو خطے کی معاشی نمو کے جائزے پر نظرثانی کرتے ہوئے اس میں کٹوتی کردی جس کی بڑی وجہ چین و بھارت میں سست روی بتائی گئی ہے۔


گزشتہ روز جاری اپ ڈیٹڈ ایشین ڈیولپمنٹ آئوٹ لک 2012 رپورٹ کے مطابق چین کی جی ڈی پی گروتھ رواں سال 7.7 فیصد اور آئندہ سال 8.1 فیصد اور بھارت کی نموبالترتیب 5.6 اور 6.7 فیصد رہنے کی امید ہے۔ بینک نے 45 ممالک پر مشتمل ترقی پذیر ایشیا کے لیے معاشی نمو کا امکان پرانے جائزے 6.9 فیصد سے 2009 کے بعد کم ترین سطح6.1 فیصد کی سطح پر لاتے ہوئے کہا کہ عالمگیرمعاشی نمو کے مدھم پڑتے امکانات اور خطے کی 2 بڑی معیشتوں کی طلب میں نرمی ترقی پذیر ایشیا کی ترقی کی رفتار کو آہستہ کر رہی ہے۔

رپورٹ میں آئندہ سال کیلیے معاشی نمو کے امکان پر بھی نظرثانی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2013 میں گروتھ 7.3فیصد کے بجائے 6.7 فیصد رہے گی، مشرقی ایشیا کی ترقی کی رفتار رواں سال 6.5فیصد اور آئندہ سال 7.1 فیصد رہنے کی امید ہے جو خطے کے ذیلی علاقوں میں سب سے زیادہ ہے، رواں اور آئندہ سال ایشیا میں افراط زر کی شرح بھی 5.9 فیصد سے کم ہو کر 4.2 فیصد رہنے کی امید ہے۔
Load Next Story