مقامی ایل پی جی کی قیمت میں 4 تا 5 روپے فی کلو اضافہ
11.8 کلوگرام سلنڈر47 اور 45.4 کلو گرام سلنڈر کی قیمت181 روپے بڑھ گئی
مقامی پروڈیوسرز نے کنٹریکٹ پرائس میں اضافے کے تناسب سے بدھ کو مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں اوسطاً 4ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔جس کے نتیجے میں فی ٹن ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ2 ہزار410 روپے کی سطح پر آگئی اور اس تناسب سے مقامی طور پر پیداہونے والی ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت4 تا5 روپے، فی11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت47 روپے اور45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت181 روپے بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی نے ایل پی جی کی مقامی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پروڈیوسرز کے اس طرز عمل سے ایل پی جی کی مقامی فروخت بری طرح متاثر ہوگی اوراس کی فروخت کا حجم مزید30 فیصد گھٹ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کا پرائس میکنزم عالمی قیمت سے غیرمنسلک ہونے کے باوجود پروڈیوسرز ماہانہ بنیادوں پرعالمی قیمت میں اتارچڑھائو کو مدنظر رکھ کر ایل پی جی کی قیمت کا تعین کررہے ہیں، پیداواری شعبے کی جانب سے سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس کی بنیاد پر ایل پی جی کی قیمتوں میں اتارچڑھائو سے صارفین کا اضطراب بڑھتا جارہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بدھ کو پیداواری سطح پر قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سندھ بلوچستان میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر123 تا124 روپے، فی11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت بڑھ کر1300 تا 1310 روپے اور 45.4 کلوگرام سلنڈرکی قیمت بڑھ کر5001 روپے ہوگئی، پنجاب میں فی کلوقیمت بڑھ کر132 تا133، 11.8 کلوسلنڈر کی قیمت 1380 تا1390، 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 5310 اور خیبرپختونخوا، فاٹا وشمالی علاقہ جات میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر136 تا137 روپے، فی11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت بڑھ کر1440 تا1450 روپے اور45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت بڑھ کر5431 روپے ہوگئی ہے۔