کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی ہنڈریڈ انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد پار کرگیا
پیرکے روز382 کمپنیوں کے شیئر کا لین دین ہوا جن میں 201 کی قیمتوں میں اضافہ، 166 میں کمی اور 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اسٹاک ایکسچینج تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 34 ہزار 120 پر بھی دیکھا گیا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے لئے حصص کے فروخت کی وجہ سے انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا رہا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس 227 پوائنٹس اضافے کے بعد 34 ہزار 14 پر بند ہوا۔
پیر کے روز 382 کمپنیوں کے شیئر کا لین دین ہوا جن میں 201 کی قیمتوں میں اضافہ، 166 میں کمی جبکہ 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دن بھر میں 32کروڑ 80 لاکھ سے زائد شیئر کی خرید و فروخت ہوئی جن کا مجموعی مالیاتی حجم 18ارب 65کروڑ 18 لاکھ سے زائد رہا۔
دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس بھی220 پوائنٹس اضافے کے بعد 22 ہزار 20 پوائنٹس پر بند ہوا۔